ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

امریکی کانگریس وفد کے ڈنر کی دعوت، ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کا مؤقف جھٹلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کی طرف سے امریکی کانگریس وفد کے ڈنر میں شرکت کی دعوت نہ ملنے کے بیان کی تردید کر دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو دعوت نہیں دی بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو ڈنر کی دعوت دی تھی۔

ایاز صادق نے بتایا کہ ثبوت پیش کرنا پڑا تو میرے پاس فون کال اور واٹس اپ کا ریکارڈ موجود ہے، امریکا سے جو بار بار مدد مانگتے ہیں ان کیلیے موقع تھا کہ وہ بات کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد نے بانی کی رہائی سے متعلق بات کی؟ پی ٹی آئی رہنما کا اہم بیان

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد کے ارکان نے واضح کیا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے ذکر بھی نہیں کیا۔

کینال کے معاملے پر ایاز صادق نے کہا کہ پیر کو پاکستان پیپلز پارتی نے کہا ہم کینال کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اس معاملے پر ایک قرارداد بھی جمع کروائی، میں نے کہا پیپلز پارٹی والوں نے کینال کے حوالے سے ہاؤس میں بات کر لی۔

اسپیکر قومی سمبلی نے کہا کہ سیشن کسی ایجنڈے کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا، گورنمنٹ نے کہا کہ اب سیشن ختم ہونا چاہیے تو ہوگیا کیونکہ گورنمنٹ کا کام ہے کورم پورا کریں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا میں نے گرفتار لوگوں (اراکین) کو پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے؟ مذاکرات پر یقین رکھتا ہوں اس کیلیے ہر وقت بیٹھنا چاہیے، ایشوز کے اوپر کوئی نہ بیٹھنا چاہے تو کیا کر سکتا ہوں، کوشش کرتا ہوں سب کو بٹھاؤں کیونکہ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بھی ٹوٹ جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں