ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت بھارت میں مقبول پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق ٹی وی شو میزبان نادیہ خان نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ہانیہ عامر کی اگر بات کی جائے تو انہیں پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے، جبکہ بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ہانیہ سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ جلد بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ہمراہ پنجابی فلم میں کام کریں گی۔

نادیہ خان نے ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

نادیہ خان نے ہانیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں کام کرنا چاہئے، جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصل چاہنے والے موجود ہیں۔

نادیہ نے مزید کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ماضی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کیا ہوتا رہا ہے، اب بھارت میں ہانیہ کی فلم مکمل ہونے سے قبل ہی اس پر پابندی لگانے جیسے مطالبات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے شادی کی تیسری سالگرہ پر خوبصورت تصویر شیئر کردی

نادیہ کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی بھی صرف ایک فلم کرکے واپس پاکستان لوٹ گئی تھیں، میرا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھی وہاں اتنا وقت نہ لگائیں تو اچھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں