شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل ہوگئے۔
اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔
انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔
تاہم انسٹاگرام پیجز پر بتایا جارہا ہے کہ فیروز خان طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
اداکار کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ اور فلم ’ٹچ بٹن‘ میں بھی مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔
فیروز خان نے حال ہی میں یوٹیوبر اور باکسر رحیم پردیسی سے باکسنگ فائٹ کی تھی جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔