سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز کا نام بتا دیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شعیب اختر سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان سپر لیگ میں کس فرنچائز سے کھیلنا پسند کرتے؟
جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ میں کسی فرنچائز سے نہیں بلکہ اپنی فرنچائز بناتا جس میں زیادہ تر فاسٹ بولرز کو شامل کرتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نئی فرنچائز ’پنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے متعارف کروائی جانی چاہیے۔
راولپنڈی سے کئی فاسٹ بولرز نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی موجودہ ٹیم میں محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شعیب اختر نے اپنے دور میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشہور ہونے پر پنڈی ایکسپریس کا لقب حاصل کیا۔
علاوہ ازیں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے بعد چھ سے آٹھ ٹیموں تک توسیع کی امید کر رہا ہے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے گزشتہ ماہ مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس سال کے آخر تک، ہمیں مزید دو ٹیمیں مل سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پہلی بار 2016 میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا، اب پی ایس ایل کی میزبانی پاکستان میں کی گئی ہے۔