بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

فیصلہ کیا ہے تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جائیگا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بھی بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائےگا، آج 15 تاریخ ہے اور تیل کی قیمتوں کا اعلان کردیا جائےگا، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کی جاچکی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنا چیلنج تھا لیکن ہم نے محنت کرکے اس مسئلے کو حل کیا، ٹیرف کے مسئلے سے متعلق بھی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک بہترین موٹرویز بن چکی ہیں، موٹروے ایم 6 اور 9 وفاق کی جانب سے بنائی جائے گی، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنائی جائے گی، کراچی، گجرات، قلات اور چمن کی سڑک کو خونی سڑک کہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکھر سے حیدرآباد اور پھرکراچی موٹروے کیلئے فنڈز دیکھے جارہے ہیں، سکھر سے حیدرآباد اور پھر کراچی تک موٹروے وفاق خود بنائےگا۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں 8 پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا، دہشت گردی کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سےگفتگو ہوئی ہے، امید ہے ایرانی حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔

وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں