پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے وہاب ریاض کا ریکارڈ برابر کردیا۔
حسن علی نے لاہور قلندرز کے خلاف 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور وہاب ریاض کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
فاسٹ بولر نے محمد نعیم، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور انگلش بیٹر سیم بلنگز کی وکٹیں حاصل کیں۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
حسن علی نے قلندرز کے خلاف چار وکٹیں لے کر پی ایس ایل کی 83 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
وہاض نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں، شاہین آفریدی 74 اننگز میں 107 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، شاداب خان نے 85 اننگز میں 96 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 72 اننگز میں 79 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 202 رنز کا ہدف دیا۔
فخر زمان نے 75 اور ڈیرل مچل نے 76 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
سیم بلنگز 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نعیم کو 7 رنز پر حسن علی نے آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے چار اور عباس آفریدی نے ایک، وکت حاصل کی۔