صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے جب کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 29مارچ کو سماعت ہو گی۔
مارچ میں 8ارب 40کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جس پر لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی۔ مارچ کےلئے ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ تھی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت عوام کو 51ارب 49کروڑ کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
مالی سال2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ کیپسٹی چارجز کی مد میں 47ارب 12کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں 29اپریل کو سماعت ہو گی۔