ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے قیمتیں مستحکم رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 دن تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جس کا اطلاق 16 اپریل 2025 سے ہوگا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 30 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگلے پندرہ دن تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کی جائیں گی، تاہم انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد صارفین تک پہنچائے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے قیمتوں میں کمی ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

دوسری طرف حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے، پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، پیٹرول پر لیوی 70 روپے تھی، جو اب 78 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

ڈیزل پر لیوی 7 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، ڈیزل پر لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں