الہ آباد : ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے گیارہ لاکھ روپے جاز کیش کمپنی کو ادا کرنے تھے، جس کیلئے واردات کی منصوبہ بندی کی۔
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں گیارہ لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اعظم نامی شہری نے گیارہ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ چار گھنٹے کی تفتیش پر پتہ چلا کہ کالر نے اپنے کزن اویس کیساتھ ملکر واردات کا ڈرامہ رچایا تھا۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان نے گیارہ لاکھ روپے جاز کیش کمپنی کو ادا کرنے تھے، جس کیلئے واردات کی منصوبہ بندی کی تاہم دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا تھا، جہاں دو کروڑ روپے ہڑپنے کے لیے ملزمان نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع 15 مددگار کو دی تھی۔