ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا دھاوا، 4 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر حملہ کردیا تاہم پولیس نے چار حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ریسٹورنٹ کو نقصان سے بچالیا اور چار حملہ آور گرفتار کرلیے۔

پولیس کا کہنا تھا سیکٹر ای الیون میں ڈنڈوں سے لیس چند افراد توڑ پھوڑ کی نیت سے پہنچے تھے۔ بروقت کارروائی کرکےریسٹورنٹ کونقصان سے بچالیا۔

دوسری جانب راول پنڈی تھانہ کینٹ کے علاقے میں غیرملکی فوڈچین کےریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث دس ملزم گرفتار کرلیے گئے، اتوار تیرہ اپریل کی رات کو فوڈ چین پر حملہ ، عملے کو ہراساں اور فیملیز کو تنگ کیا گیا تھا۔

غیرملکی فوڈچین پر حملوں کے حوالے سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب نعیمی نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات كى مذمت كرنا اسلامى غیرت كا تقاضا ہے، مجرمانہ اقدامات روكنےمىں حسب استطاعت كردار ادا كرنا بھی لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مصنوعات اورکمپنیوں كا معاشى بائیكاٹ بھی ضروری ہے لیکن معاشی بائیکاٹ میں شہرىوں کے جان ومال اوراملاک كونقصان نہ پہنچایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں