ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ویڈیوز بنانے سے روکنے پر خاتون یوٹیوبر نے شوہر کو قتل کر کے لاش نالے میں پھینک دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں خاتون یوٹیوبر نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش گھر سے 6 کلو میٹر نالے میں پھینک دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 32 سالہ یوٹیوبر روینہ اور اس کے آشنا سریش کی دوستی انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کیلیے مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ شوہر پروین اور سسرال والوں کے اعتراض کے باوجود انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال تک مل کر ویڈیوز بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کماتے کیوں نہیں ہو؟‘: بیوی نے شوہر کو سڑک پر تھپڑ جڑ دیا

روینہ نے ویڈیوز کی بدولت انسٹاگرام پر ہزاروں فالوورز حاصل کیے اور پھر یوٹیوب کیلیے ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ 25 مارچ کو پروین نے بیوی اور سریش کو کمرے میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر سیخ پا ہوا تو ملزمان نے اسے گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔

گھر والوں نے جب پروین کے بارے میں معلوم کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس رات تقریباً 2.30 بجے ملزمان پروین کی لاش کو بائک پر لے گئے اور گھر سے 6 کلومیٹر دور نالے میں پھینک دی۔

28 مارچ کو پروین کی لاش برآمد ہونے پر پولیس نے نالے کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا تو اس میں روینہ اور سیرش ملوث پائے گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون یوٹیوبر اور اس کے آشنا کو گرفتار کیا جو اب جیل میں ہیں۔ روینہ کا 6 سالہ بیٹا اپنے دادا سبھاش اور چچا سندیپ کے ساتھ رہ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں