ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

وینٹی لیٹر پر موجود ایئر پوسٹس کو اسپتال کے عملے نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر گروگرام میں ایئر ہوسٹس کو اسپتال کے عملے نے اُس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنسی زیادتی کا واقعہ اُس وقت سامنے آیا جب 46 سالہ متاثرہ ایئر ہوسٹس نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے عملے نے انہیں وینٹی لیٹر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایئر ہوسٹس ایئر لائن ٹریننگ کیلیے گروگرام کے ایک نجی ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں جہاں انہیں طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 6 اپریل کو حالت مزید بگڑنے پر شوہر نے انہیں دوسرے نجی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپتال میں ایکسرے کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی کوشش

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر تھیں تو اسپتال کے عملے نے جنسی زیادتی کی، طبیعت خرابی کے باعث چیخنے یا مزاحمت کرنے سے قاصر رہیں۔

ایئر ہوسٹس کو 13 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ انہوں نے گھر پہنچ کر شوہر کو واقعے کے بارے میں بتایا۔ میاں بیوی نے ہیلپ لائن نمبر 112 پر رابطہ کیا اور صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے جنسی زیادتی سے متعلق بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے پی آر او نے تصدیق کی کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی اور تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، اسپتال کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اسپتال کے احاطے سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں، کسی بھی الزام کی تصدیق نہیں کی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کر دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں