ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پاکستان کیساتھ تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، چینی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے واضح کیا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا، سی پیک بی آر ٹی کا ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

جیانگ ژی ڈونگ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا اور صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت اور مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید بڑھائے گا، چینی وزیر خارجہ

سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر بہتر مستقبل کی تشکیل چاہتے ہیں۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کے زرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم کیلیے چین جا رہے ہیں جہاں تجربات سے استفادہ کریں گے، طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین میں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں تحقیق نے متاثر کیا، دورے پر ہی فیصلہ کیا تھا کہ اپنے طلبہ کو تربیت کیلیے بھجوائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہمیشہ نازک مواقع پر پاکستان کا ہاتھ تھاما، آئی ایم ایف پروگرام کیلیے چین کی معاونت شامل ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور کویت پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ طلبہ چین جا کر دن رات محنت کریں، وہاں سے وہ ٹیکنالوجی لے کر آئیں جس سے گندم اور کاٹن کی پیداوار دگنی ہو، نوجوان اپنے والد کے ساتھ ہل نہیں چلاتے وہ کہتے ہیں ایم بی اے کر لیا ہے، نوجوان بالکل بابو بنیں ہم آپ کو سپورٹ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں