ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کے نئے عالی شان گھر کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی ممبئی کے علاقے پالی ہل میں واقع نئی عالی شان رہائش گاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کئی سالوں سے 27 ہزار مربع فٹ پر پھیلے چھ منزلہ بنگلے ’منت‘ میں رہائش پذیر تھے جو اب تزئین و آرائش کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی دیول 30 سال بعد شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کیلئے راضی

مرمتی کام کی وجہ سے سُپر اسٹار فیملی سمیت پالی ہل میں 4 منزلہ اپارٹمنٹ میں منتقل ہوگئے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے۔

شاہ رخ خان اہلیہ اور بچوں کے ساتھ یہاں اگلے دو سال قیام کریں گے۔ چند روز قبل انہیں اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

انہوں نے فلم پروڈیوسر واشو بھگنانی سے یہ اپارٹمنٹ کرائے پر لیا ہے جبکہ ان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

چونکہ اپارٹمنٹ چار منزلوں پر مشتمل ہے لہٰذا اس میں نہ صرف شاہ رخ خان اور ان کی فیملی رہے گی بلکہ ان کا اسٹاف، سکیورٹی عملہ اور پروڈکشن کمپنی کا عارضی دفتر بھی ہوگا۔

یہ اپارٹمنٹ منت کی طرح نہیں لیکن اس میں اداکار کی فیملی اور ان کے ضروری عملے کو ایڈجسٹ کرنے کیلیے اچھی طرح سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اداکار ہر ماہ تقریباً 24 لاکھ روپے کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں