تازہ ترین

عامرخان سمیت ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروپرچھاپے کے دوران رابطہ کمیٹی کے ممبراورسینئر رہنماء عامرخان سمیت دیگرگرفتارملزمان رینجرزنے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔

گزشتہ روز سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو اوراطراف کی گلیوں میں سرچ آپریشن کیا تھا اوراس آپریشن کے نتیجے میں خورشید میموریل ہال اور اطراف کی گلیوں سے عامر خان اور ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے یوسف مجیب سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔


ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ


گزشتہ روز رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ عامرخان کو پوچھ گچھ کے لئے لے جایا جارہا ہے۔

انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے رینجرزکوعامرخان سمیت دیگر ملزمان کا نوے روز کا ریمانڈ دے دیا ہے۔

رینجرز نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جگہ کی کمی کے باعث ملزمان کو دو ٹکڑوں میں عدالت کے روبرو پیش کیا جارہا ہے۔

پہلے مرحلے میں 26 ملزمان کو پیش کیا گیاہے جبکہ دوسرے مرحلے میں27 ملزمان کو پیش کیا جائے گا۔

ملزمان پرقتل، اقدامِ قتل اورممنوعہ اسلحہ سمیت سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔

رینجرز کے وکلاء نے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی جس میں آپریشن کے دوران پکڑے گئےاسلحے کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔

رینجرز کے وکلاء نے عدالت سے ملزمان کو اپنی حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے نوے روزکاریمانڈ طلب کیا ہے۔

ملزمان کو آنکھوں پرکالی پٹی اورہاتھوں کو پسِ پشت باندھ کر عدالت لایا گیا تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز پر چھاپے کی مکمل تفصیل جاننے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں

 

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں