ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

حکومت پر پیٹرول لیوی 70 روپے تک لینے کی پابندی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پٹرولیم لیوی 70 روپے فی لٹر تک لینے کی پابندی ختم کردی گئی ، حکومت اب لیوی کی کوئی بھی رقم مقرر کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم لیوی 70 روپے فی لٹر تک لینے کی پابندی ختم کردی، لیوی کیلئے ففتھ شیڈول کے خاتمے کا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

جس کے بعد حکومت اب لیوی کی کوئی بھی رقم مقرر کرسکتی ہے، اس سے پہلے ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی ستر روپے فی لٹر تک لینے کی پابند تھی لیکن اب لیوی کی حد کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے بڑھا کر شرح 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی کی شرح 7 روپے 1 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 77 روپے 1 پیسے مقرر کر دی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھا کر شرح 18 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر اس کی شرح میں 7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر کے 15 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں