ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کو خبردار کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک پولیس کی 9 تا 16 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہیلمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11276 موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں جبکہ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں پر831 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔

کراچی:فٹنس نہ ہونے اور اووراسپیڈنگ پر193 ڈمپر اور ٹینکرز تحویل میں لیے گئے، ٹریفک پولیس نےگاڑیوں کی فٹنس نہ ہونےپررجسٹریشن منسوخی کی سفارش کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بائیک رائیڈرز کو ہدایت کی ہیلمٹ پہنو، محفوظ رہو اور ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے، ان فٹ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر زیرو ٹالرنس ہے، فینسی نمبر پلیٹس و کالے شیشے پر فوری چالان کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں