کراچی : متحدہ عرب امارات جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، یو اے ای ائیرلائن اضافی پروازیں چلائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے پروازوں میں اضافےکی اجازت دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ایئرلائن کو کراچی کیلئے ہفتہ وار 3اضافی پروازوں کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کراچی ابوظہبی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی، اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ یو اے ای کی ائیر لائن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو کراچی کے لیے اضافی پروازوں کے لیے درخواست جمع کرائی تھی
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستانی حکام نے خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔