ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

بابر اعظم کے ذکر پر عمر اکمل بھڑک اٹھے! ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بابر اعظم کا نام آتے ہی عمر اکمل تیزی سے بھڑک جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ کی ہے جس میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ کس ایک کھلاڑی کو پاکستان ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے؟

ایک مہمان نے فوری طور پر بابر اعظم کا نام لیا۔ اس سوال کے جواب میں بابر اعظم کا نام آتے ہی عمر اکمل بھڑک اٹھے اور بابر کو ٹیم سے باہر دیکھنے کے خواہشمند مہمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سابق قومی کپتان کا بھرپور دفاع کیا۔

عمر اکمل نے کہا کہ آپ کو تو پورا لاہور نہیں جانتا اور آپ اس شخص کے بارے میں یہاں بیٹھ کر ایسی بات کر رہے ہیں، جس کو پوری دنیا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پانچ سال تک پاکستان ٹیم کا کپتان رہا ہے۔ اب اس پر تھوڑا مشکل وقت آیا ہے اور اس کا بلا رنز نہیں بنا رہا ہے تو آپ یہ بات کر رہے ہیں۔ آپ ایسا نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار چکی ہے۔ کپتان بابر اعظم دونوں میچوں میں بری طرح ناکام رہے۔ پہلے میچ میں ایک اور دوسرے میچ میں وہ کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

ان کی اس کارکردگی پر سابق ٹیسٹ کرکٹر صہیب مقصود نے بابر اعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔

بابر اعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں