وزیراعظم شہباز شریف نے چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئےحکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ ترجیح ہے، صوبوں کیساتھ ملکرآئی ٹی کی معیاری، یکساں تعلیم و تربیت پر کام کیا جائےگا۔
وزیراعظم نے چھٹی جماعت سےآئی ٹی مضمون کونصاب کاحصہ بنانے کیلئےحکمت عملی بنانے اور اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بلوچستان میں آئی ٹی کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر آئی ٹی کی تعلیم پر کام کیا جائے، تربیتی پروگرامز کا معیار ایسا ہونا چاہیے کہ تربیت لینے والوں کو اچھی ملازمت مل سکے۔
آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اسکولوں میں انٹرنیٹ کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2024-2025 میں وزارت آئی ٹی نے 49.8 ہزار افراد کو اعلیٰ تربیت فراہم کی، سال 2024-2025 میں وزارت آئی ٹی نے 6 لاکھ افراد کو عمومی تربیت فراہم کی۔
ہواوے کے تعاون سے مختلف یونیورسٹیز میں اسکلز ووکیشنل ٹریننگ مرکز قائم کیے جارہے ہیں، وزارت تعلیم و فنی تربیت ہواوے کے تعاون سے 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد طلبا کو تربیت فراہم کرے گی، وزارت تعلیم و فنی تربیت ہواوے کے تعاون سے 1300 لیبارٹریوں کو بہتر بنائے گی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اقدام سے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوسکیں گے، ہواوے کا تربیتی پروگرام مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق ہے۔
آئی ٹی برآمدات میں سالانہ کتنا بڑا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی