راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو اے ای کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو اے ای کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن محمد بن مبارك بن فاضل المزروعی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف المزروعی اور سیکریٹری جنرل توازن کونسل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اوردفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی، دفاعی تعاون اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران ’’توازن‘‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نصر حمید النوعیمی سے بھی ملاقات کی جبکہ ’’توازن‘‘ انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اورمختلف پیداواری تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مزید کہنا ہے کہ یو اے ای قیادت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے گفتگو میں مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی کے لیے قربانیوں کا برملا اعتراف کیا۔