اکثر علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں مختلف اقسام کے پرندے پالتے ہیں ان میں سے زیادہ تر صرف شوق کی حد تک پالتے خاص طور پر کچھ لوگوں کو لوبرڈز پالنے شوق ہوتا ہےجو بہترین کاروبار بھی ہے۔
وقت گزرنے سے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پرندوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اب یہ ایک باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کرگیا ہے اور باقاعدہ ہفتے میں ایک دن پرندہ بازار بھی منعقد کیا جاتا ہے۔
ان بازاروں میں لائے جانے والے مختلف اقسام کے پرندے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں جن کی کی قیمت 3 ہزار سے لےکر 10 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔
ایک ایسی ہی کہانی برطانیہ سے آنے والے نوید شیخ کی ہے، جنہوں نے پاکستان میں پرندوں سے محبت کی لازاوال داستان رقم کردی۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوید شیخ نے بتایا کہ سال 2009 میں انگلینڈ سے پاکستان آنے کے بعد اتفاقیہ طور پر میں نے ’لوبرڈز‘ کو دیکھا، ابتدائی طور پر کاروبار میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور دو سال کی محنت کے بعد کچھ امید کی کرن پیدا ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لوبرڈز کے کاروبار کا آغاز سب سے پہلے میں نے کیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں مختلف شعبہ جات کے بے شمار لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور آج وہ اس کاروبار سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔
نوید شیخ نے بتایا کہ اس سال 2025 کا سب سے مہنگا ’لوبرڈ‘ کا جوڑا دس لاکھ روپے کا ہے جس کا نام ’یلو فیس اوپالائن ڈن فیلو‘ ہے اور ’لوبرڈ‘ کی کم سے کم قیمت 3 سے 5 سو روپے تک ہے۔