کراچی: یوپی موڑ کے قریب غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چارملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یو پی موڑ کے قریب غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کرنے کی کوشش کی ، ریسٹورنٹ پر حملے کے دوران پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، زخمی اہلکار کی شناخت کامران لودھی کے نام سے ہوئی ہے، جس کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا اور ان کے خلاف سرسید تھانےمیں مقدمہ درج کرلیا۔
یاد رہے اس سے قبل کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاداور بہادرآباد ، گڈاپ، کورنگی انڈسٹریل ایریا سمیت دیگر علاقوں میں فوڈ چین شاپ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بولا تھا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا تھا جبکہ محتلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔