ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

”پیلی کوٹھی“ میں کیا ہوا تھا؟ سوہا علی بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی اداکارہ سوہا علی خان اپنے گھر ”پیلی کوٹھی“ کو چھوڑنے کی مافوق الفطرت وجہ بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں معروف اداکارہ سوہا علی خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ ڈراؤنی فلم میں کام کر رہی ہیں تو کیا آپ خود بھوت پریت پر یقین رکھتی ہیں۔

جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس کا بہت نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ہماری فیملی کے ساتھ ہوا اور میں خود بھی اس کی گواہی دوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہماری رہائش پیلی کوٹھی میں تھی تو میری خاندان کی ایک بزرگ خاتون کو بھوت نے طمانچہ مارا تھا، ان کے گال پر تھپڑ کے نشان بھی واضح تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوفناک معاملہ سامنے آنے کے بعد ہم لوگوں نے جلدی جلدی اپنا سامان سمیٹا اور پتوڈی بنگلے میں منتقل ہوگئے جو یہاں سے قریب ہی تھا۔

سوہا نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہم نے پھر کبھی مڑ کر بھی پیلی کوٹھی کو نہیں دیکھا جو اب ایک کھنڈر بن چکی ہے اور اب تک وہاں کوئی آباد نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب سیف علی خان حملہ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی چارج شیٹ میں انکشاف نے سب کو حیران کر دیا۔

ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں انکشاف ہوا کہ سیف علی خان کی رہائش گاہ کے اندر سے لیے گئے فنگر پرنٹس جیل میں موجود مرکزی ملزم شریف الاسلام کے نہیں ہیں۔

ممبئی پولیس نے تقریباً 20 نمونے سی آئی ڈی کے فنگر پرنٹ بیورو کو بھجوائے تھے جن میں سے 19 نشانات شریف الاسلام سے میچ نہیں کرتے۔

چارج شیٹ کے مطابق باتھ روم کے سیاہ دروازے، بیڈ روم کے سلائیڈنگ ڈور اور الماری پر پائے گئے فنگر پرنٹس شریف الاسلام کے نہیں، رہائش گاہ کی آٹھویں منزل سے لیے گئے فنگر پرنٹ مرکزی ملزم کے ہیں۔

ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کو ’نفرت انگیز دنیا‘ قرار دے دیا

ممبئی پولیس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ فنگر پرنٹس کے میچ ہونے کے امکانات 1000 میں سے ایک کے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ جگہوں کو استعمال کرتے اور چھوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فنگر پرنٹ ثبوت نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں