ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

غزہ میں خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے، 35 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اپنے گھروں سے محروم خیموں میں پناہ لئے ہوئے مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں امداد کے داخلے پر اسرائیلی بندش ساتویں ہفتے میں داخل ہوگئی جس کے باعث غذا کی انتہائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 35 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے ہیں، جس میں سے بچوں سمیت 15 افراد خیموں پر بمباری میں شہید ہوئے۔

امریکی نمائندہ خصوصی Adam Boehler نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام کے علاقوں میں طویل مدتی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے آج کے اوائل میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ماضی کے برعکس، (اسرائیلی فوج) ان علاقوں کو خالی نہیں کر رہی ہے جنہیں کلیئر اور قبضہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کسی بھی عارضی یا مستقل صورت حال میں دشمن اور(اسرائیلی) کمیونٹیز کے درمیان ایک بفر کے طور پر حفاظتی علاقوں میں رہیں گی جیسا کہ لبنان اور شام میں ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں، اسرائیلی فوج نے غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے جسے بین الاقوامی قوانین کے تحت، اسرائیل کا قبضہ سمجھا جاتا ہے۔

معصوم فلسطینیوں کی قاتل اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی لوگوں پر بم گرا دیا

اسرائیل کے زیر کنٹرول ”سیکیورٹی زونز”انکلیو کے جنوب اور شمال کے ساتھ ساتھ رفح اور خان یونس کے جنوبی شہروں کے درمیان موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں