منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پرائیویٹ حج : سعودی حکومت نے سسٹم میں تبدیلی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پرائیویٹ سسٹم کے ذریعے حج کرنے کے سسٹم میں تبدیلی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر سے حج کوٹہ ،انتظامی امور پر بات چیت کی۔

سردار یوسف نے بتایا کہ اس سال حج کےسرکاری اخراجات 10لاکھ 50ہزار روپےمقرر ہیں، پاکستان سے سرکاری سسٹم سے90ہزارلوگ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ایجنسیز کا کوٹہ بھی 90ہزار ہے، سعودی حکومت نے پرائیویٹ سسٹم کے ذریعے حج کرنے کے سسٹم میں تبدیلی کی ، پرائیویٹ سسٹم تبدیل ہونے سے 23000 لوگ حج کیلئےجا سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی حج کی فیس زیادہ سے زیادہ 3 ملین روپے رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر سے بھی روڈ ٹو مکہ یا حج فلائٹ شروع کرنے کی بات کی ، جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ سال سکھر اور ملک کےدیگر شہروں سے حج فلائٹ پلان شروع کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں