ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کراچی میں آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 روپے سے 17 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

ہوسل سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی نئی قیمت 66 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے۔

ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو کردی گئی ہے، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل میں فائن آٹے کی نئی قیمت 78 روپے فی کلو مقرر ہوگئی، ریٹیل میں فائن آٹے کی نئی قیمت 82 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

چکی کے آٹے کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ نئی قیمت 90 روپے فی کلو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں