ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

نجی اسکیم کے تحت کتنے عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نجی حج اسکیم کے تحت اس بار کتنے عازمین حج کا فریضہ اداکر سکیں گے اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نجی حج اسکیم کے تحت اس بار 23620 عازمین فریضہ حج اداکر سکیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے مزید بتایا کہ عازمین حج اپ ڈیٹس کے لیے پاک حج 2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

نجی حج ٹور آپریٹرز پہلے ہی 67 ہزار نجی عازمین حج سے متعلق خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ 95 ارب روپے جمع کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں نجی حج ٹور آپریٹرز کے صدر ثنااللہ کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حج سیزن 2025 کے لیے پہلا مسئلہ تو یہ آیا کہ کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری میں ڈھائی ماہ لگادیے۔

صدر نجی حج ٹوررز آپریٹرز ثنا اللہ نے کمیٹی کو بتایا نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے کی اجازت نہیں دی گئی، بروقت درخواستیں نہ لینے پر انتظامات نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 67 ہزار عازمین حج کی رقم 680 ملین روپے جو پاکستانی کرنسی میں 95 ارب روپے بنتے ہیں، وہ سعودی عرب منتقل بھی کر چکے ہیں۔

غلطی ہماری ہے یا وزارت کی ہے، اس پر سزا وجزا بعد میں کرلیں گے مگر ابھی حجاج کو بھجیا جائے، اعلیٰ سطح کمیٹی بنا کر سعودی عرب بھیجیں اور مسئلہ حل کریں، اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو 95 ارب روپے جمع کرانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری حج کا کہنا تھا کہ سعودی پالیسی کے مطابق ٹور آپریٹرز کو بڑے کلسٹرز بنانے کا کہا گیا تھا، ٹور آپریٹرز نے 450 ملین میں سے 149 ملین ریال سعودی عرب منتقل کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں