سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے اپریل 2025 میں ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح مقرر کی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں سمیت یہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس 10 سالہ سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اس میں سرمایہ کاری 500 روپے سے شروع ہوتی ہے۔
نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس خریدنے کے لیے کسی بھی این ایس سی سینٹر پر جاسکتے ہیں اور مفت درخواست فارم پُر کرسکتے ہیں۔
قومی بچت نے مارچ 2025 اور اس کے بعد کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح کو 12.15 فیصد پر رکھا ہے، منافع کی یہی شرح اگلی ایڈجسٹمنٹ تک نافذ رہے گی۔
ٹیکس/زکوٰۃ کی کٹوتی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق منافع پر ٹیکس اور زکوٰۃ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد جبکہ نان فیلڈرز کے لیے 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔