ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

اوکاڑہ میں زمیندار کا محنت کش پر بیوی اور بچوں کے سامنے تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ میں زمیندار نے بیوی اور بچوں کے سامنے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شام مقیم میں بااثر زمیندار نے محنت کش کو بیوی اور بچوں کے سامنے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

زمیندار نے بیٹوں اور ملازمین کے ساتھ مل کر محنت کش پر تشدد کیا، محمد اکرم پر بے رحمی سے ڈنڈے برسائے گئے۔

ڈی پی او نے ویڈیو کا نوٹس لے کر متعلقہ افسر کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

حجرہ شاہ مقیم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ پڑھیں: مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر شخص کا محنت کش پر تشدد، سر گنجا کر دیا

چند ماہ قبل پاکپتن میں مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک محنت کش کو تشدد کے بعد گنجا کر دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے متاثرہ شخص کو مخالف زمیندار کے پاس ملازمت کرنے سے روکنے اور سبق سکھانے کے لیے کارروائی کی۔

محنت کش پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ صدر پولیس تھانے میں درج کر لیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں