فلوریڈا : اسٹیٹ یونی ورسٹی میں فائرنگ کرنے والا 20 سالہ طالب علم ڈپٹی شیرف کا بیٹا نکلا، ملزم نے اپنی والدہ کی سروس گن سے طلباء کو نشانہ بنایا۔
امریکی تعلیمی اداروں میں فائرنگ کاسلسلہ تھم نہ سکا، فلوریڈااسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیاکی مطابق فائرنگ کاواقعہ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین بلڈنگ میں پیش آیا۔
ابتدائی رپورٹ کےمطابق بیس سالہ حملہ آور یونی ورسٹی کا طالب علم اور مقامی پولیس کی ڈپٹی شیرف کا بیٹا ہے، ملزم نے اپنی والدہ کی سروس گن سے طلباء کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نےمزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس نے فائرنگ کےتبادلے کہ بعد حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتارکرکےاسپتال منتقل کردیا ہے۔
امریکی صدرٹرمپ نے واقعہ کو افسوس ناک قراردیا تاہم گن قوانین میں تبدیلی سے انکار کیا، اپنے بیان میں کہاکہ گن قتل نہیں کرتی، اسے استعمال کرنے والےافراد قتل کرتے ہیں۔