ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

سہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بعد اب کنگ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی گھڑی کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

زویا اختر کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی آرچیز‘ سے ڈیبیو کرنے والی سہانا خان کو حال ہی میں اکشے کمار کی فلم ’کیسری 2‘ کے پریمیئر میں 1.4 کروڑ روپے کی لگژری پہنے دیکھا گیا، فلم میں اننیا پانڈے بھی جلوہ گر ہیں جن کی سہانا کے ساتھ دوستی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سہانا کو یہ گھڑی پہنے دیکھا گیا ہو، انہوں نے پہلے اسے نادانیاں کے پریمیئر مین پہنا تھا۔

گھڑی کی کمپنی اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اس کی قیمت درج نہیں کرتی لیکن دیگر لگژری آن لائن بازاروں میں اس کی قیمت 1.4 کروڑ روپے درج ہے۔

شاہ رخ خان کے پاس بھی لگژری گھڑیوں کا مجموعی ہے، انہیں 2024 میں 4.2 کروڑ روپے کی اوڈیمارس پیگیٹ گھڑی پہنے دیکھا گیا تھا، انہیں 6 کروڑ روپے کی رچرڈ ملی ٹوربیلو پہنے بھی دیکھا گیا۔

سہانا نے آرچیز کے عبد اپنی اگلی فلم کا اعلان نہیں کیا لیکن یہ افواہیں ہیں کہ وہ والد کے ساتھ سدھارتھ آنند کی اگلی فلم ’کنگ‘ میں شامل ہوں گی جس میں ابھیشیک بچن بھی موجود ہیں۔

’کنگ‘ شاہ رخ خان کی فلموں جوان، پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد اگلا پروجیکٹ ہے، سوجوئے گھوش فلم کے ہدایت کار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں