ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

لندن : مفرور یوٹیوبر عادل راجہ پر مزید جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی عدالت کی جانب سے مفرور یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک اور دھچکا لگا ہے، عدالت میں مزید 6ہزار پاؤنڈ جرمانے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر راشد نصیر مفرور یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف ہتک عزت مقدمے کی سماعت کے موقع پر پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے لیے بریگیڈئیر راشد نصیر خصوصی طور پر پاکستان سے برطانیہ پہنچے تھے۔ سماعت کے بعد لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کو مزید 6 ہزار پاؤنڈ ادائیگی کا حکم دیا۔

سابق پاکستانی فوجی یہ رقم بریگیڈیئر راشد نصیر کے وکلا کو14 روز میں ادا کرے گا، وہ اس سے قبل عدالتی حکم پر 23 ہزار پاؤنڈ پہلے بھی ادا کر چکا ہے۔

جج نے مفرور یوٹیوبر کی دو درخواستوں میں سے ایک کی سماعت سے انکار کر دیا۔ اس  نے کورٹ کو بتایا تھا کہ وہی گواہ پیش کرنا چاہتا ہے۔ پھر اس  نے درخواست واپس لے لی۔

مزید پڑھیں : مفرور یوٹیوبر عادل راجہ پر 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کے ساتھ اپیل مسترد

مفرور یوٹیوبر  نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ شاہین صہبائی، شہزاد اکبر اور غلام اکبر کو بطور گواہ پیش کرنا چاہتا ہے، بریگیڈیئر راشد نصیر  نے سابق پاکستانی فوجی کے الزامات کے بعد مقدمہ دائر کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے مفرور اور بھگوڑا قرار دیا گیا عادل راجہ متعدد مقدمات میں عدالتوں کو مطلوب ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں