ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کانگو: کشتی میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 148 ہو گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کشتی غرق ہونے سے سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق منگل کے روز لکڑی کی بنی کشتی آگ لگنے کے بعد دریائے کانگو میں غرق ہوگئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لکڑی سے بنی کشتی اُس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب مبندکا قصبے کے قریب تقریباً 500 مسافروں کو لے جانے والی کشتی میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو بچا لیا گیا تھا تاہم کئی افراد کے جسم کافی حد تک جھلس گئے تھے۔

لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں ریسکیو ٹیموں کو ریڈ کراس اور صوبائی حکام کی پوری مدد حاصل ہے۔

واضح رہے کہ کانگو میں کشتی حادثات عام طور پر رونما ہوتے رہتے ہیں، جہاں رات کے وقت سفر اور گنجائش سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کرانا معمول ہے۔ حکام کو بحری قوانین نافذ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

یہاں کی آبادی 100 ملین سے زائد ہے، اور یہاں کے دریا خاص طور پر اُن علاقوں میں آمد و رفت کا بڑا ذریعہ ہیں جہاں سڑکوں کا کوئی نظام موجود نہیں۔

یمن، امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی

گزشتہ چند برسوں میں درجنوں حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کیونکہ لوگ سڑکوں کی کمی کے باعث مسافروں اور سامان سے بھری لکڑی کی کشتیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں