اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

میرے نام سے قائم مندر میں لوگ پوجا کرتے ہیں، اروشی روٹیلا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے ریاست اراکھنڈ میں اپنے نام سے مندر اور دہلی یونیورسٹی میں اپنی تصویر نصب ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا۔

اروشی روٹیلا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست اتراکھنڈ میں بدری ناتھ دھام کے قریب ’اروشی مندر‘ کے نام سے مندر واقع ہے جہاں لوگ پوجا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا کن سُپر اسٹارز کیساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونا چاہتی ہیں؟

میزبان نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا لوگ وہاں اپنا ماتھا ٹیکنے اور آشیرباد لینے آتے ہیں؟ اس پر بالی وڈ اداکارہ نے جواب دیا کہ ’جب مندر ہے تو لوگ یہی کریں گے نا‘۔

پوڈکاسٹ میں آگے چل کر انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی یونیورسٹی میں میری تصویر نصب ہے جہاں طلبہ ہار پہناتے اور پوجا کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ مذاق نہیں بلکہ وہ اپنے دعووں پر سنجیدہ ہیں۔

مندر سے متعلق بیان پر اتراکھنڈ کے لوگ اروشی روٹیلا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ چاردھام کے پجاریوں اور مذہبی رہنماؤں بشمول کیدارناتھ یاترا کے پجاری سنتوش ترویدی اور گاؤ رکھشا کے لیڈر تھانپتی منی مہیش گری مہاراج نے سخت اعتراض کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بدری ناتھ کے قریب ’اروشی مندر‘ ایک مقدس جگہ ہے جس میں افسانوی جڑیں ہیں اور اس کا اداکارہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے اداکارہ پر محض توجہ حاصل کرنے کیلیے اس طرح کے دعوے کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کے ریمارکس سے پجاری اور ہندو تنظیمیں ناراض ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں