اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

چار منزلہ عمارت منہدم، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شمال مشرقی دہلی کے دیال پور میں چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے مصطفی آباد علاقے میں آج صبح ایک چار منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور پولیس کی ٹیمیں واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اب تک ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں، تقریباً 14افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، جن میں 6افراد دم توڑ چکے ہیں، 8-10 لوگوں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

شمال مشرقی ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ لاما نے میڈیا کو بتایا کہ کئی لوگ جو زخمی ہوئے ہیں اور جنہیں بچا لیا گیا ہے، قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈیویژنل فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 2.50 بجے، ہمیں عمارت گرنے کی اطلاع ملی۔ این ڈی آر ایف، دہلی فائر سروس اور دیگر ایجنسیاں ریسکیو آپریشن کررہی ہیں، (ملبے کے اندر) پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ عمارت کے گرنے کی تحقیقات بھی جارہی ہیں، 8 سے 10 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل بھارت میں بہار سپول میں بننے والے ملک کے سب سے بڑے باکور پل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھاپل گرنے کے واقعے کے نتیجے میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

یمن، امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی

دریائے کوسی پر بھارت مالا پروجیکٹ کی جانب سے اس پروجیکٹ پر کام چل رہا تھا۔ پھر اچانک ستون نمبر 153 اور 154 کے درمیان تیسرا حصہ کرین سے ڈھیلا ہو کرزمین بوس ہوگیا، اس واقعے میں پل پر کام کرنے والے بنگال کے متعدد مزدور دب گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں