بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی تھرلر فلم ’نکیتا رائے‘ ریلیز کے لیے تیار ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا کی فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو بڑے پردے کی زینت بنے گی،فلم میں ارجن رامپال، پریش راول اور سہیل نیّر نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔
فلم کے ہدایت کار سوناکشی سنہا کے بھائی کش ایس سنہا ہیں۔
نکیتا رائے کے پروڈیوسرز نکّی بھگنانی اور وِکی بھگنانی ہیں، جنہوں نے اسے ایک منفرد کہانی قرار دیا ہے جو روایتی فلموں کے دائرے سے ہٹ کر ہے
فلم میں انسانی ذہن کی پیچیدگیوں، روحانی پہلوؤں اور جذباتی کمزوریوں پر مبنی کہانی پیش کی جائے گی۔
پروڈیوسرز کے مطابق ’نکیتا رائے‘ ایک طاقتور کاسٹ، سنسنی خیز کہانی اور کُش سنہا کی منفرد ہدایت کاری کا امتزاج ہے جو ناظرین کیلئے ایک نیا تجربہ ہوگا۔
فلم کے پرڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، کش ایس سنہا کے منفرد ورژں کے ساتھ ہم دنیا کو بڑی اسکرین پر نکیتا رائے کا تجربہ کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔