اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد کے شہریوں کو خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملکی دارالحکومت کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

اسلام آباد میں آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر

علاوہ ازیں، بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اسی طرح، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

چند روز قبل اسلام آباد اور گردو نواح میں غیر متوقع طوفانی بارش اور ژالہ باری نے شہر کا نقشہ بدل دیا، بڑے بڑے اولے پڑنے سے شہریوں کی گاڑیوں، سولر پلیٹس اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب لنڈی کوتل، طور خم و دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے چل تھل ہوگیا۔ برساتی ریلوں میں مال بردار گاڑیوں پھنس گئیں، تیز ہوائوں اور بارش کے باعث پاک افغان شاہراہ بھی بند کر دی گئی۔

ویڈیو دیکھیں: 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں