بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دبئی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشہور بھارتی جوڑی کی یہ ویڈیو دبئی میں ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے، ویرات اور انوشکا دنیا سے بے خبر ڈانسرز کے ایک گروپ کے ساتھ محو رقص ہیں اور اس دوران وہ کافی خوش بھی نظر آرہے ہیں۔
کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل
ان کے علاوہ بھی دیگر لوگ ویڈیو میں جھومتے اور رقص کرتے دکھائی دیے جبکہ کوہلی اور انوشکا اس ڈانس کو انجوائے کرتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
اس دوران بھارتی سپراسٹار کرکٹر اور بالی ووڈ اداکارہ کی کیمسٹری کو بھی مداحوں نے نوٹ کیا کہ وہ خوشگوار لمحے کو بھرپور طریقے سے عام جوڑے کی طرح انجوائے کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ طویل عرصے تعلق میں رہنے کے بعد ویرات اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی کے خوبصورت مقما توسکانی میں شادی کی تھی جبکہ جنوری 2021 میں ان کی بیٹی وامیکا اور فروری 2024 میں بیٹے اکائے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنانے والی انوشکا اس وقت فلموں میں کم اور کرکٹ گرائونڈ میں زیادہ نظر آرہی ہیں، انھوں نے آخری بار نیٹ فلکس کی ایک فلم میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔