کراچی: بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف خواتین کی جانب سے ریلی نکالی گئی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں شہید مسافروں کے حق میں نمائش چورنگی سے ریلی نکالی گئی، مزار قائد سے نکالی جانے والی ریلی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، خواتین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس ریلی میں شرکت کی۔
ریلی میں شامل خواتین کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب پہنچی، ریلی میں شریک خواتین کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
دریں اثنا بلوچستان میں قتل کیے گئے افراد کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کی، حجام انصر کی بیوہ نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں۔
رہنما ہندو کونسل کاشی رام کا کہنا تھا کہ 22 سالہ طوطا رام کو بھی بلوچستان میں قتل کیا گیا، طوطا رام بھی خضدار قلات میں کام کےلیے گیا تھا، بلوچستان اور چولستان میں بھی محرومیاں ہیں مگر دہشتگردی حل نہیں۔