منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

دو تیز رفتار کاروں میں زوردار ٹکر، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے تلنگانہ کے میدک ضلع میں خوفناک حادثہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں میں ایک سال کا شیر خوار بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات تلنگانہ کے میدک ضلع میں دو کاروں میں تیز رفتاری کے باعث زوردار ٹکر ہوئی، حادثے میں دونوں کاروں میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ کوڈی پلی منڈل کے وینکٹ راؤ پیٹ گیٹ کے قریب پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک کار میں بچوں سمیت 9 افراد موجود تھے، جن کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جارہا ہے۔ شدید ٹکر کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، جب کہ دیگر سات افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ایک سال کا ایم ڈی غوث، 45 سالہ علی اور 40 سالہ عظیم بیگم کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بس حادثہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں 6 انڈونیشیائی زائرین جاں بحق ہو گئے۔

سعودی عرب میں مدینہ اور مکہ کے درمیان ہائی وے پر عمرہ زائرین کی بس ایک المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے متوفین اور زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔

وزارت میں انڈونیشیا کے شہریوں اور قانونی اداروں کے تحفظ (PWNI & BHI) کے ڈائریکٹر جودھا نگرہ کے مطابق یہ حادثہ جمعرات، 20 مارچ کو جدہ سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال میں وادی العقیق میں پیش آیا۔

شیر 14 سالہ بچی کو رہائشی کمپاؤنڈ سے اُٹھا کر لے گیا

ڈائریکٹر نے بتایا کہ حادثے کے متاثرین میں انڈونیشیائی شہریوں کی کل تعداد 20 ہے جس میں چھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور باقی زخمی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں