منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 88 سالہ پوپ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کے دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی حالت بدستور پیچیدہ تھی۔

ویٹی کن نے جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  پوپ فرانسس پیر کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ آج صبح 7:35 بجے روم میں ہوئی ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کی تدفین روم کے سینٹ میری میجر قبرستان میں کی جائے گی، سینٹ میری قبرستان میں تدفین کی وصیت پوپ فرانسس نے خود کی تھی، ایک صدی بعد کسی پوپ کو ویٹی کن سٹی سے باہر دفنایا جائے گا۔

پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pope Francis (@franciscus)

پاپ فرانسس کون تھے؟

 وہ مارچ 2013 میں پوپ منتخب ہوئے تھے، پوپ فرانسس امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے، انہوں نے  کیتھولک چرچ میں کئی اصلاحات متعارف کروائیں۔

پوپ کا نام جارج ماریو برگوگلیو تھا، وہ 17 دسمبر 1936 میں ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے، 1992 میں انھیں بیونس آئرس کا معاون بشپ مقرر کیا گیا تھا بعد میں وہ آرچ بشپ بنا دیے گئے۔

2001 میں پوپ جان پال دوئم نے انھیں کارڈینل مقرر کیا، انھوں نے چرچ کی سول سروس کیوریا میں متعدد عہدے سنبھالے تھے۔

پاکستانی وزیر داخلہ کا اظہار افسوس

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں  نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا، فلسطین مسئلے پر ان کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا، ان کے انتقال سے دنیا مخلص، امن کی داعی شخصیت سے محروم ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں