منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، پارہ اڑتیس سینٹی گریڈ پر ہے لیکن اس کی شدت بیالیس ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔سمندری ہوائیں بند ہیں، حبس کی شدت بڑھ گئی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کاتناسب 6 فیصد اور مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہیٹ ویو کی حالیہ لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی، دو روز بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع تاہم محسوص کیے جانے والادرجہ حرارت بڑھے گا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کراچی میں جمعہ سے سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواؤں کی بحالی سے موسم مرطوب رہنے کے ساتھ گرم رہے گا۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کا زور ہے، حیدرآباد میں گرمی کی شدت کا احساس 44 ، نوابشاہ میں 42 اور مٹھی میں پینتالیس ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ لاہور میں بھی گرمی بڑھ گئی گرمی کا احساس چالیس ڈگری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں