منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میانوالی میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران 10 سے زائد خوارجی دہشتگرد مارے گئے، متعدد ملزمان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس آپریشن میں کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی شخص کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباشی دی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں