منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

عامر خان ’ستارے زمین پر‘ میں کس کردار میں نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں کردار سے متعلق بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی ہے۔

بالی وڈ کے سُپر اسٹار عامر خان بڑی اسکرین پر واپسی کیلیے پُرجوش ہیں جہاں وہ فلم ’ستارے زمین پر‘ میں جلوہ گر ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی تاہم ابھی تک ریلیز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے، تصاویر وائرل

فلم کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے کہا گیا کہ یہ فلم عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے اور اداکار اس میں ایک نئی کہانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

تاہم اس فلم میں اپنے کرادر کے حوالے سے اداکار عامر خان نے خود ہی بتادیا ہے، بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں ابھی ستارے زمین پر کام کر رہا ہوں اور یہ تقریباً تیار ہے۔

عامر نے انکشاف کیا کہ یہ تارے زمین پر کا براہ راست سیکوئل نہیں ہے، لیکن اس فلم کی کہانی اُس فلم سے دس قدم آگے ہے، تارے زمین پر نے آپ کو رلا دیا تھا لیکن یہ آپ کو ہنسائے گا، یہ بنیادی پیغام کے ساتھ ایک کامیڈی فلم ہے، یہ فلم محبت، دوستی اور ان لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو معذور ہیں۔

عامر خان نے مزید بتایا کہ تارے زمین پر میں آرٹ ٹیچر تھا جو ایک نرم مزاج کا تھا لیکن اس کے برعکس ستارے زمین پر میں میرا ایک نیا کرادر سب کو دیکھنے ملے گا۔

اداکار نے بتایا کہ اس بار میں گلشن کا کردار ادا کر رہا ہوں، وہ ڈھیٹ ہے اور وہ سب کی بے عزتی کرتا ہے، وہ اپنی بیوی اپنی ماں سے لڑتا ہے، اور یہاں تک کہ اپنے سینئر کوچ کو مارتا بھی ہے، لیکن وہ اس روپے سے لوگوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے بہت کچھ سیکھتا ہے۔

یاد رہے کہ جینیلیا دیش مکھ خاتون مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، شائقین اس فلم کے لیے پہلے سے ہی بے تاب ہیں، تاہم ابھی تک ریلیز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں