منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

رانی مکھر جی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار، فلم کی پہلی جھلک اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی شیوانی رائے کے روپ میں اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں جس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تنقیدی طور پر سراہی جانے والی ایکشن تھرلر فرنچائز مردانی کی انتہائی متوقع سیکوئل مردانی 3 کے ساتھ رانی مکھرجی بڑے پردے پر زبردست واپسی کی تیار ہیں۔

اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت مزاج پولیس افسر شیوانی شیواجی راؤ کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’مردانی 3‘ کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق فلم ہولی کے تہوار پر 27 فروری 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یش راج فلمز نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’گنتی شروع ہو چکی ہے، مردانی 3 آ رہی ہے!‘ ایک اور پوسٹر میں فلم کے ہدایتکار ابھراج مناوالا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون لیڈ کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول ایکشن سیریز کے طور پر، مردانی فرنچائز ہندی سنیما میں ایک خاص مقام رکھتی ہے، مردانی 3 میں بھی رانی مکھرجی ایک سنسنی سے بھرپور خطرناک ایکشن میں نظر آئیں گی۔

رانی مکھر جی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کردار ان بے آواز اور دلیر پولیس اہلکاروں کے لیے خراجِ تحسین ہے جو ہر دن ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں داؤ پر لگاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ’مردانی‘ سیریز کی پہلی فلم 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جب کہ اس کا سیکوئل ’مردانی 2‘ 2019 میں پیش کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں