پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے صاحبزادے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان نے کہا کہ جب مجھ سے پرفارم نہیں ہوتا تو ابو سے مشورہ لیتا ہوں، وہ مجھے کال کرکے سمجھاتے بھی ہیں۔
اعظم خان کا اے آر وائے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری ابو سے اکثر بات ہوتی ہے، جب مجھ سے پرفارم نہیں ہوتا تو وہ کال بھی کرتے ہیں، کوئی ایسا موقع جو وہ سمجھتے ہوں کہ یہ میرے لئے بہت آسان ہے، میں اسے کرسکتا ہوں اور وہ مجھ سے نہ ہورہا تو وہ مجھے گھر میں بھی گائیڈ کرتے ہیں۔
میری خوش نصیبی ہے کہ میرے گھر میں ہی میرا سب سے بڑا استاد موجود ہے، اس سے بڑی خوشی میرے لئے ہو نہیں سکتی، وہ مجھے بہت سمجھاتے ہیں، مگر میں تھوڑا ان سے بھاگتا بھی ہوں، میں بہت خوش ہوتا ہوں جب ابو میری پرفارمنس کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں۔
اعظم نے کہا کہ ابھی جب میں وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ بنا تھا تو میں نے محسوس کیا تھا کہ ابو (معین خان) کافی خوش تھے، اعظم نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ اس طرح کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ شعیب اختر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم کی جگہ ہوتے تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے دستاویزی فلم بناتے۔
طیب طاہر قومی ٹیم کا حصہ مگر پی ایس ایل سے باہر؟ سوال اٹھ گیا
شعیب اختر نے مقامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہیں غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، البتہ انکا ایک مسئلہ ہے وہ انکا وزن ہے، انہیں اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔