بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ سدھی ونایک مندر پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایسٹر کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا، خاص بات یہ تھی کہ ان کے ہمراہ اس موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک بھی موجود تھیں۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی مندر میں حاضری کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
جیکولین سنہری رنگ کے خوبصورت سوٹ میں ملبوس تھیں اور انہوں نے احتراماً سر پر دوپٹہ بھی پہنا ہوا تھا، جبکہ ایلون مسک کی والدہ نے پیلے رنگ کا خوبصورت پرنٹڈ سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی والدہ مائے مسک ان دنوں بھارت میں اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ایڈیشن کی تقریبِ رونمائی کے سلسلے میں موجود ہیں۔
جیکولین کا کہنا تھا کہ مائے کے ساتھ مندر میں جا کر آشیرواد لینا ایک بہت خوبصورت تجربہ تھا، ان کی کتاب خواتین کی حوصلہ افزائی اور ثابت قدمی کی علامت ہے۔
اس سے قبل جیکولین نے سوشل میڈیا پر زیرگردش لیجنڈری اداکار وین ڈیم اور نوجوان گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ اپنی تصاویر سے متعلق بتایا تھا۔
گزشتہ ماہ بھارتی اداکار ہ جیکولین نے وین ڈیم اور گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ ساتھ تصاویر شیئر کی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جیکولین فرنینڈس ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم جیکولین نے خود ان پر لب کشائی کی ہے، فلم فیئر سے گفتگو میں کہا کہ میں نے حال میں وین ڈیم کے ساتھ اٹلی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے، ایسے لیجنڈری اداکار کے ساتھ کام کرنا بہترین تھا، وہ واقعی ایکشن ہیرو ہیں جن کی فلمیں دیکھ کر میں بڑی ہوئی ہوں۔
جیکولین فرنینڈس کے لئے بڑا صدمہ
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے اہلِ خانہ کے پاس ان کی فلموں کی کلیکشن موجود ہے اور ہم وہ دیکھتے رہتے ہیں، میں نے اپنے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی ان کے ساتھ بھی فلم کروں گی۔