چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جے یو آئی بڑی جماعت ہے ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلم غوری نے بیان دیا ہے کہ ہم نے کچھ فیصلے کیے ہین، جے یو آئی کی پریس ریلیز آنے کے بعد اپنا ردعمل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے لیے ہم بہت عرصے سے عدالت کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، عدالت کو چاہیے کہ بنیادی حق دے۔
چند روز قبل عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈيا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے پارٹی لیڈرز کو ایک دوسرے کےخلاف بات کرنے سے منع کیا ہے، انہوں نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہيں دیا اور نہ ہی کسی کو ڈيل کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ فیملی کی ملاقات نہ کرائے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کريں گے۔ فیصل چوہدری نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی سے ملاقات نہيں ہورہی تھی میں نے کروادی ہے۔
دوسری جانب میڈيا سے گفتگو میں علیمہ خان نے ملاقات کرائے جانے تک اڈيالہ جیل کےباہر بیٹھے رہنے کا اعلان کیا تاہم بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل سے لاہور واپس روانہ ہوگئیں۔