منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

رواں مالی سال غیرملکی امداد، ایکسٹرنل فنناسنگ سے 5.5 ارب ڈالرزملے، اقتصادی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: غیرملکی امداد، ایکسٹرنل فنناسنگ کی مد میں رواں مالی سال 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز تخمینہ میں سے 5 ارب 50 کروڑ ڈالرز ملے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کی جولائی سے مارچ کے دوران غیرملکی امداد اور قرضوں کی رپورٹ جاری کردی گئی، دستاویزی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت غیرملکی قرضوں میں سستے قرض پر ہی انحصار کرنے لگی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال 17 ارب 61 کروڑ ڈالرز تخمینہ میں سے 6 ارب 90 کروڑ ڈالرز ملے تھے، گزشتہ ماہ مارچ کے دوران 55 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز کی ایکسٹرنل فنانسنگ حاصل کی گئی۔

جولائی سے مارچ مالیاتی اداروں سے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، جولائی سے مارچ باہمی معاہدوں کے تحت 35 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز کا قرض حاصل کیا گیا۔

اقتصادی امور رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں سے 56 کروڑ ڈالرز حاصل کیے گئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے 1 ارب 45 کروڑ ڈالرز فنانسنگ حاصل کی گئی۔

فرانس سے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز، چین سے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 4 کروڑ ڈالرز کی فنانسنگ ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب سے 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز، جاپان سے 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ ہوئی، جولائی سے مارچ 1 ہزار 533 ارب 44 کروڑروپے کا قرض حاصل کیا گیا۔

گزشتہ 5 سالہ ادوار میں حکومتوں نے کتنا غیرملکی قرضہ لیا؟ ہوشربا تفصیلات جانیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں